کہتے ہیں لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے،اگرخواتین کے لباس کی بات کی جائے تو جدید دور کے مطابق روز بروز نت نئے فیشن ٹرینڈ اپنائے جارہے ہیں، جب بات ہو اسٹائل ڈریسنگ اور فیشن کی تو کیا پہناوا اپنایا جائے یہ کوئی گوینتھ پیلٹرو سے پوچھے، جنھوں نے دنیا کی سب سے بہترین لباس زیب تن کرنے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
امریکی جریدے ’پیپل میگزین‘ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ گوینتھ پیلٹروکا نام میگزین پڑھنے والے 42 ملین قارئین کے پسند کئے جانے کے بعد مقرر کیا گیا ہے۔
گوینتھ پیلٹرو نےکیٹ میڈلٹن کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے، 2011ء کی سب سے بہترین لباس زیب تن کرنے والی خاتون کا اعزازبرطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ میڈلٹن کو حاصل تھا۔ فیشن ایکسپرٹس اور ڈیزائنرز کی جانب سے 10 خواتین شخصیات کے نام تجویز کئے گئے تھے، جس میں سے گوینتھ کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، ان خواتین میں کیٹ مڈلٹن، ایما اسٹون، کیمیلا اور جیسیکا البا بھی شامل تھیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ 39 سالہ گوینتھ پیلٹرو کرس مارٹن کی اہلیہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے منفرد اسٹائل اور بہترین اداکاری سے جانی جاتی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گوینتھ پیلٹرو کی اسٹائلسٹ ایلزبتھ کا کہنا ہے کہ گوینتھ فیشن کی پابند نہیں ہیں، ہمیشہ وہی لباس منتخب کرتی ہیں جسکا اسٹائل منفرد ہو۔