سیاحت کے شعبے کو دنیا بھر کے ممالک میں ایک صنعت کی حیثیت حاصل ہے، سیاحت کا یہ شعبہ معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے اور آمدنی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 27 ستمبر کوعالمی یوم ِسیاحت منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ٹورزم آرگنائیشن کے تحت 1980ء میں پہلا عالمی یوم ِسیاحت منایا گیا۔ اِس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے تمام ممالک کے درمیان دوستانہ اور بہتر تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔
سیاح بیرون ممالک کا دورہ کرکے ہر ملک کی سماجی ،ثقافتی ،سیاسی اور معاشی اقدار کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اِس دن کے ذریعے، لوگوں میں یہ شعور اجاگر کیا جاتا ہے کہ سیاحت عالمی دنیا کے ممالک کے درمیان انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
پاکستان کی سیاحت کی بات کی جائے تو پاکستان کا شمار بھی خوبصورت ممالک میں ہوتا ہے جہاں قدرتی خوبصورتی ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے۔
پاکستان کے خوبصورت مقامات سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔پاکستان کی حسین وادیاں،خوبصورت مناظر، سرسبز و شاداب پہاڑ اور بہتے دریا اوریہاں کا ثقافتی ورثہ اپنے اندر کئی خوبیاں اور خوبصورتی لئے ہوئے ہے۔
پاکستان کے خوبصورت شہروں میں کالام، سوات، گلگت، بالاکوٹ، کاغان ، مالم جبہ، مری اور آزاد کشمیرسرفہرست ہیں۔ان شہروں کے خوبصورت مناظر دیکھنے والوں پر ایک سحر طاری کردیتے ہیں ۔
ایک وقت تھا کہ جب پاکستان سیاحوں کیلئے ایک جنت کی حیثیت رکھتا تھا، مگر گزشتہ سالوں میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث یہ شعبہ اپنی اہمیت کھوتا جارہاہے۔ اندرون ملک کے سیاحوں سمیت بیرون ممالک سے آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئےحکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے تاکہ ملک میں سیاحت کے زریعے عالمی دنیا کے ممالک کو پاکستان کا مثبت پیغام دیا جاسکے۔ سیاحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی ملکی معیشت میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گی۔