رسائی کے لنکس

مصوری کے شاہکار کی قیمت صرف سات ڈالر


ایف بی آئی اِس بات کی چھان بین کر رہی ہے کہ فن کی کاریگری کا یہ شاہکار ویسٹ ورجینیا ہِلز کی سڑک تک کیسے پہنچا

ویسٹ ورجینیا میں پرانی اشیا کی ایک مارکیٹ سے سات ڈالر میں ایک پینٹنگ خریدی گئی جِس کے ساتھ خریدار کو اضافی طور پر ایک گڑیا اور پلاسٹک کی گائے بھی دی گئی۔

دراصل یہ پینٹنگ اٹھاوہویں صدی میں فرانس کےمشہور نقاش رینوار نے نادر رنگوں کے امتزاج سےبنائی تھی۔ اس معرکة الآرا مصوری کے نمونے کو میوزیئم سے چوری کرکے باہر لایا گیا جس کی مالیت کم از کم 75000ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ایف بی آئی اِس بات کی چھان بین کر رہی ہے کہ فن کی کاریگری کا یہ شاہکار ویسٹ ورجینیا ہِلز کی سڑک تک کیسے پہنچا۔

پینٹنگ کا ٹائٹل Landscape on the Banks of the Seine تھا اور بالٹیمور میوزیئم آف آرٹ نے قرضے کے طور پر حاصل کی تھی، جو1951ء میں گیلری سے غائب ہوئی۔

دو سال قبل جب ایک عورت نے اِسے ’فِلی مارکیٹ‘سےخریدا، تو اُنھیں یہ اندازہ تھا کہ یہ مصوری کے ایک گرانقدر شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے۔

اُس عورت نے اِس پینٹنگ کو آکشن ہاؤس کےحوالے کیا جِس نےاپنے طور پر اسے دنیا کےچوری شدہ فن پاروں کی فہرست میں تلاش کیا، لیکن مندرجات میں اِس کا کوئی شمار نظر نہیں آیا۔

تاہم، اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے ایک نامہ نگار نے میوزیئم کی دستاویزات کو کھنگالہ جِس سے اِس بات کی تصدیق ہوئی کہ اِسے عمارت سےغیر قانونی طور پر غائب کیا گیا تھا۔

آکشن ہاؤس نے فن کے اِس شاہکار کی فروخت روک دی ہے، تاوقطیکہ ایف بی آئی اِس بات کی تصدیق نہ کرلے کہ اِس کا اصل مالک کون ہے۔

اُسی فرانسیسی نقاش کے دیگر شہ پارے (Child with Watering Can (1876اور Luncheon of the Boating Party (1881) تھے۔
XS
SM
MD
LG