نیویارک کی ایک وفاقی عدالت نے 2009 میں شہر کے زیر زمین ریلوے میں خود کش بم دھماکے کی ناکام منصوبہ بندی کے الزام میں جمعے کے روز القاعدہ کے ایک رکن کو عمر قید کی سزا سنائی۔
پراسیکیوٹرز کا کہناہے کہ وفاقی سیکیورٹی اہل کاروں نے جب دہشت گردی کا یہ منصوبہ پکڑا تو Adis Medunjanin اور ان کے ساتھی اس کے محض چند روز بعد دھماکہ کرنے والے تھے۔
حکام کا یہ بھی کہناہے کہ مرکزی ملزم نے اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی اپنی کار شہر کی ایک ایکسپریس وے پر اس نیت سے بھگائی کہ وہ کسی دوسری کار سے اپنی گاڑی ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑادے۔
محکمہ انصاف کا کہناہے کہ Medunjaninاور ان ساتھیوں نے 2008 میں طالبان کے ساتھ شامل ہونے کے ادار ے سے افغانستان جانے کے لیے امریکہ چھوڑ دیا، لیکن اس کی بجائے وہ پاکستان چلے گئے جہاں القاعدہ کے کارکنوں نے انہیں تربیت دینے کے بعد امریکہ واپس جاکر دہشت گرد حملوں کا حکم دیا۔
اس مقدمے میں ملوث چھ دیگر افراد کو پہلے ہی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔