برطانوی شہزادی اور پرنس ولیم کی اہلیہ کیتھرین ، چار روز تک وسطیٰ لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اپنے محل میں منتقل ہوگئی ہیں۔
شہزادی کیتھرین جنہیں ڈچز آف کیمبرج کا خطاب ملا ہوا ہے، جمعرات کو لندن کے کنگ ایڈورڈہاسپیٹل سے سینٹ جیمز پیلس چلی گئیں۔ شاہی محل کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑا ، شہزادی کیتھرین کی صحت کی بحالی تک اسی محل میں قیام کرے گا۔
بدھ کے روز آسٹریلیا کے ایک ریڈیو پروگرام کے دو میزبان اسپتال پہنچے اور انہوں نے خود کو شاہی خاندان کے افراد کے طور پر متعارف کرایا۔ انہوں نے ایک نرس کو دھوکہ دے کر اس سے شہزادی کیتھرین کے متعلق پرائیویٹ معلومات حاصل کیں ، جس کے نتیجے میں عوامی سطح پر کافی شور ہوا۔
سڈنی کے ریڈیو اسٹیشن نے اپنے اس اقدام پر معذرت کی ہے اور اسپتال کی انتظامیہ اس بارے میں تحقیقات کررہی ہے کہ ریڈیو اینکر سیکیورٹی حصار کو کس طرح توڑنے میں کامیاب ہوئے۔
سینٹ جیمز پیلس نے 30 سالہ شہزادی کیتھرین کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پیر کے روز کہاتھا کہ شاہی جوڑے کے ہاں ایک بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔
برطانوی تاج کے امیدواروں میں شہزادہ ولیم کا دوسرا نمبر ہے۔ جب کہ پہلے نمبر پر پرنس چارلس ہیں۔
پرنس ولیم کی شادی گذشتہ سال اپریل میں کیٹ مڈلیٹن سے ہوئی تھی اور شادی کی شاہی تقریبات کو ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے دنیا بھر میں لگ بھگ دو ارب افراد نے دیکھاتھا۔