رسائی کے لنکس

امریکہ: اسکول میں فائرنگ، بچوں سمیت کئی افراد ہلاک


 فائرنگ کے بعد بحوں کو اسکول سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہاہے۔ 14 دسمبر 2012
فائرنگ کے بعد بحوں کو اسکول سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہاہے۔ 14 دسمبر 2012

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حملہ آور پولیس کی گولی سے ہلاک ہوا یا اس نے خودکشی کی۔

امریکی ریاست کنیٹی کٹ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سینڈی ہک ایلمنٹری اسکول میں جمعے کی صبح پیش آیا۔

اس سے قبل ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی گئی تھی۔

مختلف میڈیا ذرائع نے ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات دی ہیں۔ لیکن ان سب کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو درجن کے لگ بھگ ہے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے ۔

رپورٹ کے مطابق نیوٹاؤن میں واقع سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول میں پولیس اور ایمرجنسی میں مدد فراہم کرنے والے اداروں کی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی۔

27 ہزار آبادی پر مشتمل یہ قصبہ نیویارک سے تقریباً 60 میل کے فاصلے پر ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حملہ آور پولیس کی گولی سے ہلاک ہوا یا اس نے خودکشی کی۔

اس واقعہ کے بعد جمعے کے روز شہر کے تمام اسکول بند کردیے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کو اس واقعہ کی پہلی اطلاع صبح تقریباً نو بجکر 40 منٹ پر ملی۔
XS
SM
MD
LG