رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: نیلسن منڈیلا کی سرجری


مسٹر مینڈیلا کے ابتدائی ٹسٹوں میں پتے کی پتھری کی تشخیص ہو گئی تھی، لیکن ڈاکٹروں نے پہلے ان کے پھیپھڑوں کی انفیکشن کا علاج کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

ہفتے کے روزجنوبی افریقہ کے سابق لیڈر نیلسن مینڈیلا کی پتے کی پتھری کا ایک آپریشن ہوا ۔

جنوبی افریقہ کے ایک صدارتی بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں نے 94 سالہ سابق صدر کی ایک اینڈو سکوپی کی گئی جو کامیاب رہی اور مسٹر مینڈیلا اب صحتیاب ہو رہے ہیں۔

انہیں ایک ہفتہ قبل پری ٹوریا کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مینڈیلا کے ابتدائی ٹسٹوں میں پتے کی پتھری کی تشخیص ہو گئی تھی، لیکن ڈاکٹروں نے پہلے ان کے پھیپھڑوں کی انفیکشن کا علاج کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

نوبیل انعام یافتہ شخصیت مسٹر منڈیلا 1994 میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے سیاہ فاموں کے حقوق کی جنگ میں طویل عرصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گذار تھا۔

حالیہ برسوں میں صحت کی کمزوری کے باعث وہ بہت کم اجتماعات میں دیکھے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG