رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: مسٹر منڈیلا اسپتال میں داخل ہوگئے


ہلری کلنٹن کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات (فائل فوٹو)
ہلری کلنٹن کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات (فائل فوٹو)

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اتوار کی صبح مسٹر منڈیلا کی عیادت کرنے کے بعد بتایا کہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سابق صدر آرام سے ہیں اور ان کی اچھی دیکھ بھال کی جارہی ہے

جنوبی افریقہ کے عہدے داروں کا کہناہے کہ سابق صدر نیلسن منڈیلا نے گذشتہ رات پریٹوریا ہاسپیٹل میں گذاری۔ انہیں کل وہاں طبی معائنے کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اتوار کی صبح مسٹر منڈیلا کی عیادت کرنے کے بعد بتایا کہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سابق صدر آرام سے ہیں اور ان کی اچھی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز مسٹر زوما کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاتھا کہ مسٹر منڈیلا کو، جن کی عمر94 سال ہے، طبی معائنے اور ٹیسوں کے لیے اسپتال داخل کیا گیاہے۔ اس معائنے کا تعلق کسی بیماری سے نہیں بلکہ عمر سے ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیاتھا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق جنوبی افریقہ کے لوگ اپنے سابق راہنما کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں۔

ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد اتوار کے روز ریگینا منڈی کیتھولک چرچ میں اکھٹی ہوئی اور مسٹر منڈیلا کی درازی عمر کی دعا کی ۔

وہ بہت کمزور ہوچکے ہیں اور گذشتہ کئی سال سے وہ کسی عوامی اجتماع میں نہیں گئے۔

اس سال فروری میں پیٹ کی تکلیف کے سلسلے میں وہ مختصر مدت کے لیے اسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں۔

مسٹر منڈیلا 1994میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے تھے ۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی قوم کے حقوق کی خاطر 27 سال کا عرصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گذاراتھا۔
XS
SM
MD
LG