رسائی کے لنکس

عراق: دو کار بم دھماکوں میں کم ازکم 30 افراد ہلاک


(فائل)
(فائل)

اطلاعات کے مطابق دھماکے سے کئی قریبی گھر اور عمارتیں منہدم ہوئی اور خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ملبے تلے کئی لاشیں دبی ہوں گی۔

عراق میں کرد سیاسی جماعت کے دفتر پر مشتبہ دو خود کش بمباروں نے سوموار کو بارود سے لدی گاڑیوں سے حملہ کیا جس میں مقامی عہدیداروں کے مطابق کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ حملے دارالحکومت بغداد سے تقریباً 170 کلومیڑ شمال میں شہر طوز خورماتو میں کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری ایک گاڑی کو پیڑیاٹیک کرد جماعت (پی یو) کے مقامی دفتر کے باہر کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرا کر دھماکا کیا اور جب وہاں لوگ جمع ہوئے تو اسی وقت ایک دوسرا دھماکا ہو گیا۔

دھماکے سے کئی قریبی گھر اور عمارتیں منہدم ہوگئیں اور خدشہ کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے کئی اور لاشیں دبی ہوں گی۔

اتوار کو ديالى صوبے میں پی یو کے دفاتر کو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراق میں شدت پسند عسکریت پسند گروپ عام شہریوں اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG