رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں پانچ فلسطینی ہلاک: اسرائیلی حکام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اتوار دیر گئے کو دو فلسطینیوں کو یروشلم کے دمشق گیٹ کے قریب اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب انہوں نے خود کار ہتھیاروں سے اسرائیل کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فورسز نے مغربی کنارے میں مختلف واقعات میں پانچ فلسطینوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔

حکام کے مطابق اتوار دیر گئے کو دو فلسطینیوں کو یروشلم کے دمشق گیٹ کے قریب اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب انہوں نے خود کار ہتھیاروں سے اسرائیل کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

قبل ازیں اتوار کو ہی فوج نے کہا کہ دو نو عمر لڑکے مغربی کنارے کے شہر جنین میں گاڑیوں پر پتھراؤ کر رہے تھے۔

جب پولیس وہاں پہنچی تو اسرائیلی حکام کے بقول ان میں سے ایک لڑکے نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور اس کے ردعمل میں فوجیوں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہو گئے۔

فلسطین کی صحت کی وزارت کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکے فلسطینی تھے اور ان کی عمریں 15 سال بتائی جاتی ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مضافات میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جس نے اسرائیلی سرحدی پولیس کے اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس حملے میں کوئی بھی اسرائیلی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ فلسطینی حکام نے حملہ آور کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی عمر 17 سال تھی اور اس کا تعلق بیت اللحم کے قریب واقع ایک گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے قبضے، امن عمل پر پیش رفت نہ ہونا اور فلسطین کی کمزور قیادت فلسطینیوں میں مایوسی کا باعث بن رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG