رسائی کے لنکس

بھارت: گجرات فسادات میں ملوث 11 افراد کو عمر قید کی سزا


فسادات میں مرنے والوں کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک یادگاری تقریب
فسادات میں مرنے والوں کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک یادگاری تقریب

گجرات میں فسادات میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زاءد افراد افراد مارے گئے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

بھارت میں ایک عدالت نے گجرات میں 2002 میں مسلمان مخالف فسادات میں کردار پر 11 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

جب کہ گلبرگ سوسائٹی میں ہلاکتوں پر 12 دیگر افراد کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس واقعے میں 69 افراد کو ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں مشتعل ہندو ہجوم نے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھس کر لوگوں کو ہلاک کیا جن میں

سابق قانون ساز احسان جعفری بھی شامل تھے۔

گجرات میں فسادات میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زاءد افراد افراد مارے گئے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔ یہ فسادات ہندو قوم پرستوں کی ایک ریل گاڑی کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد شروع ہوئے تھے۔

ریل گاڑی کو نذر آتش کرنے کا الزام مسلمان انتہا پسندوں پر عائد کیا گیا تھا، اس واقعے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات میں ہوئے فسادات کے وقت اس ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے اور ان پر اس ساری صورتحال سے چشم پوشی کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG