رسائی کے لنکس

'غربت کا خاتمہ انٹرنیٹ پر سرمایہ کاری سےممکن ہے'


فیس بک کے سربراہ پیرو میں عالمی سربراہ کانفرنس میں تقریر کررہے ہیں۔ 19 نومبر 2016
فیس بک کے سربراہ پیرو میں عالمی سربراہ کانفرنس میں تقریر کررہے ہیں۔ 19 نومبر 2016

انٹرنیٹ، آبادی کے گروپس کو غربت کے گرداب سے باہر نکالنے، عالمی سطح پر صحت کا معیار بلند کرنے اور دنیا بھر میں تعلم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زوکر برگ نے عالمی راہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے کوگوں کو ایک دوسرے سے ملانے کے لیے انٹرنیٹ پر سرمایہ کاری کریں۔

دنیا کو کروڑں لوگوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے والی ویب سائٹ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار پیرو میں بین الاقوامی سربراہی کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔

زوکر برگ نے ایشیا اور بحر الکاہل ملکوں کے اقتصادی فورم اے پی ای سی کے اجلاس سے قبل اپنی تقریر میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ، آبادی کے گروپس کو غربت کے گرداب سے باہر نکالنے، عالمی سطح پر صحت کا معیار بلند کرنے اور دنیا بھر میں تعلم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے عالمی راہنماؤں پر زور دیا کہ وہ 'ربط سازی کےا علامیے' پر دستخط کریں جس کا اعلان پچھلے سال اقوام متحدہ نے کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد پوری دنیا کو انٹرنیٹ کا کنکشن مہیا کرنا ہے۔

زوکربرگ نے یہ تقریر ایک ایسے موقع پر کی ہےجب امریکہ کے حالیہ صدراتی انتخابات کے دوران فیس بک کے کردار پرکڑی نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہےکہ اس اہم پلیٹ فارم نے ووٹروں کو حقیقی مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے کچھ خاص نہیں کیا اور جھوٹی خبروں کو بھی روکنے میں ناکام رہا ہے۔

زوکر برگ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی جھوٹی خبروں کی تشہیر کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ناقدین نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران فیس بک پر بڑی تعداد میں ایسی جھوٹی خبریں شیئر کی گئی تھیں جس سے ٹرمپ کے جیتنے کی راہ ہموار ہوئی۔

XS
SM
MD
LG