رسائی کے لنکس

سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کے طالب علموں پر اثرات: تحقیق


جس کے مطابق پندرہ سال کے طلبہ جو آن لائن ویڈیو گیمز کھیلتے تھے انھوں نے انگریزی ،سائنس اور ریاضی کے مضامین میں مجموعی اوسط اسکور سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔

ایک نئے مطالعاتی جائزے کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ یعنی سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا زیادہ استعمال نوجوانوں کی ریاضی انگریزی اور سائنس کی صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اس کے برعکس آن لائن ویڈیو گیمز کو اصل میں انگریزی، سائنس اور ریاضی کے مضامین کی اعلی مہارتوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی اسکول کے طلبہ کے مطالعے میں محققین نے پندرہ سال کے طلبہ کے بین الاقوامی تعلیمی نتائج پیسا ٹیسٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔

جس کے مطابق پندرہ سال کے طلبہ جو آن لائن ویڈیو گیمز کھیلتے تھے انھوں نے انگریزی، سائنس اور ریاضی کے مضامین میں مجموعی اوسط اسکور سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔

مطالعہ کا انعقاد آسٹریلیا کی رائل ملبورن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے منسلک ایسوسی ایٹ پروفیسر البرٹو پوسو نے کیا تھا ان کا مطالعہ 'انٹرنیشنل جرنل آف کمیونیکشن' نامی جریدے میں شائع ہوا ہے۔

تحقیق کے لیے محقق البرٹو پوسو اور ان کے ساتھی محققین کی طرف سے 1200 سے زائد آسٹریلوی نوجوانوں کے نتائج پر نظر ڈالی گئی ہے جنھوں نے پروگرام فار انٹرنیشنل اسسمنٹ (پیسا) 2012 میں شرکت کی تھی۔

ہر تین سال بعد منعقد کیا جانے والا بین الاقوامی معیاری ٹیسٹ پیسا دنیا بھر کے ممالک کے پندرہ سالہ طالب علموں کی انگریزی، سائنس اور ریاضی کی معلومات اور مہارت کے اطلاق کا امتحان ہے اس کے علاوہ طلبہ انٹرنیٹ کے استعمال سمیت مختلف موضوعات سے متعلق ایک سروے کے سولات کا جواب بھی دیتے ہیں۔

محققین نے اپنے تجزیہ میں نتائج پر اثر انداز ہونے والے دیگر عوامل مثلا صنف، محل وقوع، مقامی یا غیر مقامی، تارکین وطن کی حیثیت اور گھریلو آمدنی کو شامل کرنے کے بعد دیکھا کہ روزمرہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبہ نے انگریزی ، سائنس اور ریاضی کے مضامین میں سماجی سماجی روابط کی ویب سائٹس کا کبھی استعمال نا کرنے والے طلبہ کے مجموعی اسکور کے مقابلے میں کم نمبر حاصل کئے تھے۔

مثال کے طور پر باقاعدگی سے فیس بک کا استعمال کرنے والے طلبہ کا اسکور سوشل میڈیا استعمال نا کرنے والے نوجوانوں کے اسکور سے 20 پوائنٹس کم تھا (2012 کے لیے آسٹریلیا میں اوسط ریاضی اسکور 504 پوائنٹس تھا۔

دوسری طرف محققین نے پیسا ٹیسٹ کے لیے ویڈیو گیمز کھیلنے والے طلبہ کو ریاضی ،سائنس اور انگریزی کے اعلی اسکور کے ساتھ منسلک کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق تقریبا ہر روز آن لائن ویڈیو گیمز کھیلنے والے طلبہ نے ریاضی اور انگریزی کے ٹیسٹ میں مجموعی اوسط اسکور سے 15 پوائنٹس زیادہ حاصل کئے جبکہ انھوں نے سائنس کے ٹیسٹ میں اوسط اسکور سے17 پوائنٹس زیادہ لیے تھے ۔

اسی طرح تحقیق سے یہ بھی پتا چلا کہ تقریبا ہر روز ویڈیو گیمز کھیلنے والے طلبہ ہر دن یا ہفتے میں ایک بار ویڈیو گیم کھیلنے والے نوجوانوں سے انگریزی ،سائنس اور ریاضی کی صلاحیتوں میں زیادہ بہتر تھے۔

پروفیسر البرٹو پوسو نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے آن لائن ویڈیو گیمز میں کھلاڑیوں کو پزل حل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور نتیجے میں کھلاڑیوں کو ان تین مضامین میں مہارتوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ بالکل اسی طرح یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہے کہ جو لوگ ریاضی اور سائنس میں اچھے ہوتے ہیں وہ ویڈیو گیمز کو زیادہ انجوائے کرتے ہیں جس سے انھیں اپنی مہارتوں کو تیز کرنے کا موقع ملتا ہے۔

جبکہ یہ اس بات کا شارہ بھی ہوسکتا ہے کہ کم علمی صلاحیتوں کے ساتھ نوجوان سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG