رسائی کے لنکس

ورلڈ الیون کے خلاف پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز ہوں گے

سرفراز احمد آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے ساتھ۔ پاکستان نے یہ ٹرافی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر جیتی تھی۔ 18 جون 2017
سرفراز احمد آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے ساتھ۔ پاکستان نے یہ ٹرافی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر جیتی تھی۔ 18 جون 2017

فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ اليون کی ٹیم 10 اور11ستمبر کي درمياني شب لاہور پہنچے گي۔ آزادي کپ کے ميچز بارہ، تيرہ اور پندرہ ستمبر 2017 کو لاہور کے قذافي سٹيڈيم لاہور ميں کھيلےجائيں گے۔

کنوررحمان خان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ اليون کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ الیون کے مقابلے میں آزادي کپ ميچز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹيم کے سولہ رکني اسکواڈ کا اعلان کرديا گيا ہے۔

کھلاڑیوں ميں فخرزمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعيب ملک، عمر امين، حماد وسيم، شاداب خان، محمد نواز، فہيم أشرف، حسن علي، عامريامين، محمد عامر، رومان رئيس، عثمان شنواري اور سہيل خان شامل ہيں۔

فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ اليون کی ٹیم 10 اور11ستمبر کي درمياني شب لاہور پہنچے گي۔ آزادي کپ کے ميچز بارہ، تيرہ اور پندرہ ستمبر 2017 کو لاہور کے قذافي سٹيڈيم لاہور ميں کھيلےجائيں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے گیارہ کھلاڑی ورلڈ الیون کے مد مقابل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ورلڈ الیون کے خلاف نئے لڑکوں کو موقع دینا چاہتے تھے۔ سہیل تنویر، وہاب ریاض اور آل راونڈر محمد حفیظ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ جس کے بعد وہاب ریاض اور محمد حفیظ کریبین لیگ کھیلنے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG