اسلام آباد کے رہائشی 72 سالہ ثاقب لون نے 50 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سائیکلنگ شروع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سائیکل چلانے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، یہ ایک مکمل ورزش ہے۔ ثاقب کہتے ہیں کہ وہ اپنے ہم عمر افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بھی سائیکلنگ کی طرف آئیں۔