رسائی کے لنکس

ریاست نیویارک میں سیمی آٹو میٹک رائفل خریدنے کے لیے کم از کم عمر21 سال کر دی گئی


نیویارک کی گورنر ہوکل السحہ کی خریداری کے لیے نئے قوانین کے مسودے پر دستخط کر رہی ہیں: 6 جون 2022
نیویارک کی گورنر ہوکل السحہ کی خریداری کے لیے نئے قوانین کے مسودے پر دستخط کر رہی ہیں: 6 جون 2022

نیویارک ریاست نے اب یہ لازمی کر دیا ہے کہ نیم خود کار رائفل جیسے کہ AR-15 خریدنے والے کی عمر 21 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

اس سے پہلے، ایک 18 سالہ نوجوان بھی اس طرح کی نیم خود کار رائفل خرید سکتا تھا۔

ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکل نے پیرکواس حکم نامے پر دستخط کیے، جو اسلحہ سے متعلق 10 دیگر قوانین میں شامل تھا۔

"آج اس کا آغاز ہوا ہے، اور یہ اختتام نہیں ہے،" ہوکل نے برونکس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا۔ "نیک خواہشات اور دعاؤں سے معاملات درست نہیں ہوں گے، اس کے لیے سخت اقدام اٹھانے ہوں گے۔ ہم یہ ان جانوں کے نام پر کررہے ہیں جو ضائع ہو چکی ہیں، ان والدین کے لیے جو اب اپنے بچوں کو سکول بس سے اترتے نہیں دیکھ سکیں گے۔"

یہ اقدام بڑے پیمانے پر فائرنگ کی یکے بعد دیگرے واقعات کے خلاف سامنے آیا ہے، جس میں 14 مئی کو نیاگرا فال کے قریب واقع ریاست نیویارک کے ایک شہر بفلوایک کے گراسری اسٹور پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 افریقی امریکیوں کی ہلاکت اور 24 مئی کو ٹیکساس کے ایک قصبے اوولڈے کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 19 بچے اور دو اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے۔

بفلو میں شوٹنگ کے بعد عمزدہ لوگوں کا ہجوم، 15 مئی 2022
بفلو میں شوٹنگ کے بعد عمزدہ لوگوں کا ہجوم، 15 مئی 2022

ہوکل کے دستخط کردہ دیگر قوانین کے تحت بڑے پیمانے پر جسمانی آرمر واسکٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی اور ریاست کے "پہلے سے خبردارکرنے" کے قانون پر نظر ثانی کی گی، جو حکام کو اپنے یا دوسروں کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے لوگوں سے اسلحہ ضبط کرنے کی اجازت دے گا۔

ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات بنیادی طور پر پارٹی خطوط پر منظور کیے گئے اور ریپبلکن زیادہ تران بلوں کے مخالف رہے ہیں۔

(خبر کا مواد اے پی اور رائٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG