رسائی کے لنکس

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا انتخاب: پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی

جمعے کو پنجاب اسمبلی میں وزارتِ اعلٰی کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے ووٹ مسترد کر دیے تھے جس کے بعد اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔

14:59 22.7.2022

پنجاب میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی، سرکاری افسران کے تبادلوں کا امکان

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں جمعے کو وزارتِ اعلٰی کے انتخاب اور حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے تبادلوں کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار اور چیف سیکریٹری کامران علی افضل نے اپنی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے آئی جی پنجاب اور پنجاب کی انتظامیہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

15:32 22.7.2022

زرداری صاحب لاہور میں تین ارب کیش لے کر گھومتے رہے: شہباز گل کا الزام

تحریکِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں خبر ملی ہے کہ حکومت پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے انتخاب کے لیے تاخیری حربے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو گی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ دو مزدا گاڑیوں میں زرداری صاحب تین ارب سے زائد کیش لائے ہوئے تھے۔ لیکن اُن کی یہ کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد اُن تمام سرکاری افسران کا محاسبہ کریں گے جنہوں نے تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کیا۔

15:40 22.7.2022

مسلم لیگ (ن) کامیابی کے لیے پراُمید

مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ پنجاب اسمبلی مقامی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

روانگی سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ اُنن کے 180 اراکین کی تعداد پوری ہے جب کہ اُن کی اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے 175 اراکین ہیں۔

مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے رہنما پراُمید ہیں کہ آج وزارتِ اعلٰی کا انتخاب مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

15:45 22.7.2022

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا انتخاب: سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا سہرا کس کے سر سجے گا؟ اس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد ہونا ہے لیکن اس سے قبل سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

وزارتِ اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان مقابلہ ہے۔ حمزہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہیں جب کہ پرویز الہیٰ تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اتحاد کے امیدوار ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان کچھ دیر بعد وزارتِ اعلیٰ کے مذکورہ امیدواروں کو ووٹ دیں گے لیکن اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دونوں اپنے ارکان کو پارٹی لائن کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے قائل کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اس تمام صورتِ حال میں سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ میمز اور تصاویر شیئر کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ڈونٹ مائنڈ نامی ایک صارف نے ایک ایٹڈ شدہ تصویر شیئر کی جس میں چوہدری پرویز الٰہی کی زخمی حالت میں تصویر پر حمزہ شہباز کے چہرے کو لگا کر لکھا ''بہت جلد، انتظار کیجیے۔

مزید پڑھیے ''

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG