'سیلاب سے بچ کر سڑک کنارے آئے تھے، ٹینکر والا میرے بچے مار گیا'
سیلاب آیا تو بدین کے منور علی اپنا گھر بار نہ بچا سکے۔ البتہ انہیں یہ اطمینان تھا کہ وہ اور ان کے گھر والے اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ موت اب بھی ان کے تعاقب میں ہے۔ بے گھر ہونے کے بعد منور کے خاندان نے ایک سڑک کنارے ڈیرہ ڈالا جہاں ان کے تین نوجوان بچوں کو اس وقت ایک ٹینکر کچل گیا جب وہ اپنے خیمے کے باہر سو رہے تھے۔ تین نوجوان اولادوں کی موت کا غم صرف منور علی اور ان کی اہلیہ ہی نہیں، بلکہ اس سڑک پر مقیم تمام سیلاب متاثرین کا دل چیر گیا ہے۔ منور علی کے گھرانے کی یہ دل گداز کہانی سنا رہے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد۔
مزید ویڈیوز
-
دسمبر 22, 2024
بشار الاسد کے قریبی ساتھی اور فوجی افسران کہاں ہیں؟
-
دسمبر 21, 2024
سول نافرمانی کی تحریک مؤخر: پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی؟
-
دسمبر 20, 2024
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'بلیو اسکائے' کیوں مقبول ہو رہا ہے؟
-
دسمبر 19, 2024
سی پیک کے کون سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں اور کیوں؟
-
دسمبر 19, 2024
یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانی کس حال میں ہیں؟