ویب ڈیسک —
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سہ فریقی مشقیں، جنہیں میرین سیکیورٹی بیلٹ 2023 کا نام دیا گیا ہے، ایرانی بندرگاہ چابہار کے آس پاس میں شروع ہوئی ہیں۔
مشقوں کا بحری حصہ جمعرات اور جمعہ سے ہو رہا ہے۔
وزارت نے کہا کہ روس کی نمائندگی ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ اور ایک درمیانے سائز کا ٹینکر کرے گا۔
بیان میں مزیدکہا گیاہے کہ بحری مشقوں کے دوران، بحری جہاز مشترکہ مشقیں کریں گے اور دن اور رات میں توپ خانے سے گولہ باری کی جائے گی۔
ایک سال قبل یوکرین پر فوج کشی کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے روس کےخلاف سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔ اس کے روس کے صدر پوٹن نے چین اور ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور فوجی تعلقات کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔
(اس خبر کے لیے تفصیلات اے ایف پی سے لی گئیں ہیں)