رسائی کے لنکس

بائیڈن کا تاریخی پکٹ لائن وزٹ: ہڑتالی آٹو ورکرز سے یکجہتی کا اظہار


؎صدرجو بائیڈن مشی گن کے وین بورین ٹاؤن شپ میں پکیٹ لائن پرہڑتال کرنے والے یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے ساتھ ۔ فوٹو اے پی
؎صدرجو بائیڈن مشی گن کے وین بورین ٹاؤن شپ میں پکیٹ لائن پرہڑتال کرنے والے یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے ساتھ ۔ فوٹو اے پی

امریکی تاریخ میں جدید دور کے کسی صدر کی جانب سے منظم لیبر کی حمایت کے بے مثال اظہار میں، جو بائیڈن نے منگل کو پکٹ لائن پر ایک بیل ہارن پکڑا اوریونائیٹڈ آٹو ورکرز (UWE) کے ہڑتالی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ "اس پر جمے رہیں"۔

بائیڈن نے یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے ہڑتالیوں سے کہا کہ "آپ اس نمایاں اضافے کے مستحق ہیں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔"

بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طے شدہ دورے سے صرف ایک دن قبل ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کی وان بورین ٹاؤن شپ میں رکے تھے۔

جب بائیڈن جنرل موٹرز کے پرزہ جات کی تقسیم کے اس ویئر ہاؤس میں پہنچے، جو ان کئی تنصیبات میں سے ایک ہے جہاں آٹو ورکرز احتجاج کر رہے ہیں ، تو ورکرز نے "کوئی سودا نہیں، کوئی پہیے نہیں" اور"کوئی تنخواہ نہیں، کوئی حصہ نہیں" کے نعرے لگائے۔

ان خدشات کے باوجود کہ طویل ہڑتال معیشت کو نقصان پہنچا سکتی ہے، خاص طور پر ریاست مشی گن میں جو آئیندہ سال کے صدراتی انتخاب میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، ڈیموکریٹک صدر نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہتر اجرت کے لیے لڑتے رہیں ایسے وقت میں جب کار کمپنیوں کے منافع میں اضافہ دیکھا گیا ہو۔

پوچھے جانے پر کہ کیا یونائیٹڈ آٹو ورکرز (UAW ) اس 40 فیصد اضافے کے مستحق ہیں جو مذاکرات میں ان کا ایک مطالبہ ہے؟ بائیڈن نے کہا "ہاں۔"

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن جدید دور کے پہلے صدر تھے جنہوں نے ہڑتال کرنے والوٕں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ جب وہ دوبارہ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں تو وہ یونین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کس حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

قانون ساز اکثر یونینز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتالوں میں نظر آتے ہیں، اور بائیڈن لاس ویگاس میں کیسینو ورکرز اور کنساس سٹی میں آٹو ورکرز کے ساتھ 2020 کی ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کے لیے د ھرنوں میں شامل ہوئے۔ لیکن منتخب صدور، جنہیں معیشت، سپلائی چینز اور روزمرہ کی زندگی کے دیگر پہلوؤں میں رکاوٹوں کے ساتھ کارکنوں کے حقوق میں توازن رکھنا ہوتا ہے، اب تک ہڑتالوں کے معاملات سے الگ رہنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے ، جو بائیڈن کے دورے سے متاثر نہیں ہوئے اس اقدام کو "کروکڈ جو بائیڈن کے پی آراسٹنٹ "سےتعبیر کیا، جو بقول ان کے، امریکی عوام کی ان کی تباہ کن’ بائیڈنومکس‘ پالیسیوں سے توجہ ہٹانےے لیےہے، جو ملک بھر میں معاشی بدحالی کا باعث بنی ہیں۔

صدر نے ولو رن ری ڈسٹری بیوشن سنٹر میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت گزارا، جہاں ان کے ساتھ آٹو ورکرز یونین کے صدر شان فین بھی شامل ہوئے، جو بائیڈن کے ساتھ صدارتی لیموزین میں ا حتجاج کی جگہ تک گئے۔

"آپ کا شکریہ، جناب صدر، ہماری نسل کے تعین کے لمحے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے،" فین نے کہا،

فین نے یونین کو "کارپوریٹ لالچ" کے خلاف "ایک قسم کی جنگ" میں مصروف قرار دیا۔ " بنیادی کام ہم کرتے ہیں۔ ہم اصل کام کرتے ہیں،" فین نے کہا۔ "سی ای اوز نہیں۔"

صدر بائیڈن کے بائیں جانب، یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے صدر شان فین۔اے پی فوٹو
صدر بائیڈن کے بائیں جانب، یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے صدر شان فین۔اے پی فوٹو

صدر بائیڈن کے اس اقدام پر ماہرین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔"یہ بالکل بے مثال ہے۔ رہوڈ آئی لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور یو ایس لیبر ہسٹری کے ماہر ایرک لومس نے کہا کہ اس سے پہلے کسی صدر نےکبھی بھی ہڑتال کرنے والوں کے ساتھ شرکت نہیں کی ۔

ایرک لومس نے مزید کہا کہ امریکی صدور نے" تاریخی طور پر "ہڑتالوں میں براہ راست شرکت سے گریز کیا۔ انہوں نے خود کو زیادہ ثالث کے طور پر دیکھا۔ انہوں نے اسے ہڑتال یا لیبر ایکشن میں براہ راست مداخلت کرنے کے طور پر نہیں دیکھا۔"

بائیڈن کا احتجاج کرنے والوں کے ھرنے میں جانا ان کی یونین نوازی کا سب سے اہم مظاہرہ تھا، ایک ایسا ریکارڈ جس میں Amazon.com کی تنصیبات میں یونین سازی کی کوششوں، اور کارکنوں کی تنظیم سازی کو فروغ دینے والے ایگزیکٹو اقدامات کے لیے زبانی حمایت شامل ہے۔

انہوں نے اس سال کے شروع میں بڑی یونینوں کی مشترکہ توثیق بھی حاصل کی ہے اور ہالی ووڈ میں مصنفین اور اداکاروں کی ہڑتالوں کے درمیان وسیع فنڈ جمع کرنے کے لیے جنوبی کیلیفورنیا جانےسے گریز کیاہے۔

(اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات ایسو سی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔)

فورم

XS
SM
MD
LG