مغربی کنارہ: مسجد سے اسرائیلی فوج کے اعلانات، فلسطینی اتھارٹی کی مذمت
سوشل میڈیا پرمغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ کی ایک مسجد سے اسرائیلی فوج کے اعلانات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی مسجد میں داخل ہو کر مائیک میں اعلانات کرنے کے ساتھ ساتھ یہودی طریقے سے عبادت بھی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی فلسطینی اتھارٹی کے وزیرِ خارجہ نے اس کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہلکاروں کا رویہ سنگین اور فوج کی اقدار کے منافی ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔
مزید ویڈیوز
-
دسمبر 22, 2024
بشار الاسد کے قریبی ساتھی اور فوجی افسران کہاں ہیں؟
-
دسمبر 21, 2024
سول نافرمانی کی تحریک مؤخر: پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی؟
-
دسمبر 20, 2024
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'بلیو اسکائے' کیوں مقبول ہو رہا ہے؟
-
دسمبر 19, 2024
سی پیک کے کون سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں اور کیوں؟
-
دسمبر 19, 2024
یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانی کس حال میں ہیں؟
فورم