رسائی کے لنکس

پاکستان میں الیکشن؛ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز ملک بھر کے انتخابی حلقوں میں پہنچا دیے گئے ہیں۔

19:41 5.2.2024

بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا ہے: ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آٹھ فروری کے انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز ملک بھر کے انتخابی حلقوں میں پہنچا دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کیا گیا۔ تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اس عمل میں موسم کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے وقت پر یہ کام مکمل کیا۔

XS
SM
MD
LG