رسائی کے لنکس

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو پاکستان میں الیکشن کے دوران تشدد کے واقعات پر تشویش

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تشدد کے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔

09:05 7.2.2024

کیا نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم بن سکیں گے؟

پاکستان میں عام انتخابات سے قبل ہی ملک کے اگلے وزیرِ اعظم کے نام پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی مسلسل یہ کہہ رہی ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

کیا نواز شریف ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم بن سکیں گے؟ اِس بارے میں تجزیہ کاروں کی رائے جانیے ضیاءالرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔

کیا نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن سکیں گے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:52 0:00

09:31 7.2.2024

انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو آج دیا جائے گا: الیکشن کمیشن

پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو آج دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں انتخابی سامان فراہم کیا جائے گا۔

ملک بھر میں 14 لاکھ 90 ہزار افراد پر مشتمل انتخابی عملہ اپنی ذمے داریاں ادا کرے گا۔

پاکستان کے 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز جمعرات کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

عام انتخابات کے ذریعے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد ملک میں منتخب وفاقی اور صوبائی حکومتیں قائم ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی انتخابی اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

11:11 7.2.2024

پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع

پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی سامان کی فراہمی فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔

11:25 7.2.2024

پنجاب پولیس میں بھرتیوں کا آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب پولیس نے بھرتیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے میں کانسٹیبل کی گیارہ ہزار سے زائد سیٹوں پرمیرٹ پر بھرتی ہونے جا رہی ہے۔

پنجاب پولیس نے بدھ کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ فوری پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اگر اس سرٹیفکیٹ میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے تو عدالت سے رجوع کر کے اس کا ازالہ کروائیں۔

بیان کے مطابق امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ پولیس خدمت مرکز سے حاصل کر لے، بصورتِ دیگر کرمنل ریکارڈ ہونے کی صورت میں امیدوار کو بھرتی کے عمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG