کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دستی بم پھٹنے سے مبینہ دہشت گرد ہلاک
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد دستی بم لے کر جارہا تھا جو اس کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، تاہم دہشت گرد کا ٹارگٹ کیا تھا کہنا قبل از وقت ہوگا۔
بلوچستان دھماکوں میں ہلاکتیں 30 ہوگئیں، داعش کا ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی
بلوچستان کے دو اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے ، جبکہ دو درجن سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق داعش نے پشین میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔ دولت اسلامیہ یا داعش نامی دہشت گرد تنظیم نے ٹیلی گرام پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ آتش گیر مواد سے لیس موٹربائیک پر سوار اس کے جنگجووں نے بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک انتخابی اجتماع میں یہ دھماکہ کیا۔