رسائی کے لنکس

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے لاہور میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج: شہباز شریف قومی اور صوبائی نشستوں پر کامیاب

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پاکستان میں تقریباً 91 ہزار پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج الیکشن کمشن کو بھیجے جائیں گے جو سرکاری طور پر ان کا اعلان کرے گا۔

05:24 9.2.2024

پیپلز پارٹی کی سندھ اسمبلی کی تین اور خبیر بختونخوا اسمبلی میں 8 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

اسلام آباد سے وی او اے کے نمائندے عاصم علی رانا نے بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے تین حلقوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں اور یہ تینوں سیٹیں پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لیں ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی 8 نشستوں کے مکمل نتائج مل گئے ہیں اور ان تمام حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک پنجاب اسمبلی کی کسی نشست کے مکمل نتیجے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

05:19 9.2.2024

دس سے پندرہ فی صد گنتی پر ہارجیت کا تعین نہیں کیا جا سکتا: مریم اورنگ زیب

پاکستان مسلم لیگ نوں کی مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ابھی تو نتائج آ رہے ہیں ابھی تو تمام حلقوں کے دس سے پندرہ فیصد رزلٹ آئے ہیں اس سے کسی پارٹی کی جیت ہار کا تعین نہیں کیاجاسکتا
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی مضبوط ہے اور انشااللہ کامیابی حاصل کرے گی مخص اندازے لگانا درست نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا اپنا الیکشن سیل ہے جس میں تمام رزلٹ کومرتب کیاجارہاہے اور ایک طریقہ کار کے مطابق فارم 45حاصل کرکے رزلٹ فائنل کیاجا رہاہے ۔

موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے کئی جگہوں پر رابطہ نہیں ہو رہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں ہے اور ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ۔

انہوں نے مسلم لیگ نون کی فتح کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف کے ہمارے پاس جو رزلٹ آ رہا ہے اس میں وہ حلقہ 159 اور این اے 119 سے جیت رہی ہیں۔ اسی طرح شہاز شریف بھی اپنی تمام نشستوں پر آگے ہیں۔

04:41 9.2.2024

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریاض خان کامیاب

صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ بونیر۔25 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریاض خان 28490 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار فضل غفور 12702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایک اور خبر کے مطابق خیبر پختونخوا کے انتخابی حلقے پی کے۔ 77 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30544 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔

04:34 9.2.2024

بلوچستان سے اختر مینگل کامیاب ہو گئے

بی این بی کے رہنما اختر مینگل قومی اسمبلی کے حلقہ 161 سے 3404 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جب کہ ان کے مدمقابل بی پی بی کے رہنما ثنااللہ زہری نے 2871 ووٹ حاصل کیے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG