رسائی کے لنکس

عمران خان کی حکومت گرانے میں امریکی مداخلت کا الزام بالکل غلط تھا: ڈونلڈ لو کی امریکی کانگریس میں گواہی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ میں پاکستان کے انتخابات سے متعلق سماعت ہو رہی ہے جس میں ڈونلڈ لو کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔

17:36 20.3.2024

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی بندرگاہ پر واقع پورٹ کمپلیکس میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمپلیکس میں مسلح افراد نے گھسنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اضافی اہلکار اس مقام پر پہنچ گئے ہیں اور وہ حملہ آوروں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس حملے کے حوالے سے سرکاری طور پر مزید کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

18:48 20.3.2024

گوادر پورٹ حملہ ناکام بنا کر آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے: وزیرِ اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کارروائی میں فورسز یا عام شہریوں کا کسی قسم کا نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

19:53 20.3.2024

امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق سماعت: امریکی معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو کی گواہی

19:55 20.3.2024

امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے: ڈونلڈ لو

امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی میں پاکستان کے انتخابات پر سماعت میں ڈونلڈ لو نے بیان میں کہا کہ سائفر کے حوالے سے لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ یا میں نے عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے تھے۔

ان کے بقول پاکستان کے سفیر سے ملاقات میں ایک شخص اور بھی موجود تھا جس سے اس ملاقات کے بارے میں گواہی لی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG