رسائی کے لنکس

گروپ سیون ممالک کاگرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بڑا حصہ ہے: ماہرین اور سر گرم کارکن


کینیا کے خشک سالی کے شکار علاقے کے بچے دور دراز سے پانی لاتے ہوئے۔ فائل فوٹوفوٹو اے پی
کینیا کے خشک سالی کے شکار علاقے کے بچے دور دراز سے پانی لاتے ہوئے۔ فائل فوٹوفوٹو اے پی
  • گروپ سیون سر براہی اجلاس پر ماحولیاتی تبدیلی کےماہرین اور سر گرم کارکنوں کی تنقید۔
  • جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران، گزشہ وعدوں کے اعادے کی بجائے آب و ہوا پر اہم نئی پیش رفت کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ماہرین
  • کوئی نیا عہد نہیں کیا گیا:گلوبل سٹیزن کے نائب صدر فریڈریک روئڈر۔
  • محولیاتی تبدیلی کے خلاف کام کرنے والے کے درجنوں سر گرم کارکنوں نےگروپ سیون کے میڈیا سنٹر کے باہر ایک احتجاجی دھرنا دیا ۔

آب و ہوا کے ماہرین اور سرگرم کارکنوں نے جمعے کے روز کہا کہ سات دولتمند ملکوں کا گروپ، اٹلی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی اہم نئی پیش رفت کرنے میں ناکام رہا ہے ، اور اس نے محض گزشہ وعدوں کا اعادہ کیا ہے۔

گلوبل سٹیزن کے نائب صدر فریڈریک روئڈر نے کہا، " گروپ سیون کے رہنما گھر پر ہی رہ سکتے تھے۔ کوئی نیا عہد نہیں کیا گیا۔"

پگلیہ میں منعقدہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اپریل میں اپنےماحولیات کے وزرا کی جانب سے کئے گئے اس عہد کی توثیق کی کہ "2030 کی دہائی کے پہلے نصف حصے کے دوران ہمارے توانائی کے نظام میں کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔"

تاہم حتمی اعلان میں مقررہ مدت کے اندر صنعتی دور کے کرہ ارض کے درجہ حرارت سے زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک کی حد کے اندر رکھنے کے سلسلے میں ممالک کے لیے کاربن گیسوں کے صفر اخراج میں کچھ گنجائش چھوڑ دی گئی ہے ۔

عالمی کلائمیٹ کانفرنس، وہ چار باتیں جن پر دنیا کی نظریں ہیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:29 0:00

کلائمیٹ اینالٹکس پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، گروپ سیون کے ملکوں کا 2021 میں عالمی معیشت میں مجموعی طور پر لگ بھگ 38 فیصد حصہ تھا جب کہ وہ کل گرین ہاؤس گیسوں میں سے 21 فیصد اخراج کے زمہ دار تھے ۔

ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے پر مرکوز مواصلاتی فرم GSCC کی نکولا فلیمگنی نے کہا معدنی ایندھن کی تقریباً 30 فیصد پیداوار کے ذمہ دار گروپ نے گیس میں مسلسل عوامی سرمایہ کاری کے لیے دروازہ کھلا چھوڑ دیاہے۔

برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکہ نے بھی 2025 کے بعد ماحولیاتی تبدیلی کے لیے فنڈنگ کے ایک نئے ہدف پر متفق ہونے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

اٹلی میں منعقدہ آب و ہوا پر گروپ سیون سربراہی اجلاس کے ایک سیشن میں امریکی صدر بائیڈن جاپان کے وزیر اعظم فیومیو کشیدا، برطانوی وزیر اعظم ، رشی سونک ، یورپی کمیشن کی سر براہ ارسلا وان ڈرلین کے ساتھ ۔ فوٹواے ایف پی 13 جون 2024 ،
اٹلی میں منعقدہ آب و ہوا پر گروپ سیون سربراہی اجلاس کے ایک سیشن میں امریکی صدر بائیڈن جاپان کے وزیر اعظم فیومیو کشیدا، برطانوی وزیر اعظم ، رشی سونک ، یورپی کمیشن کی سر براہ ارسلا وان ڈرلین کے ساتھ ۔ فوٹواے ایف پی 13 جون 2024 ،

آب وہوا کے درجنوں سر گرم کارکنوں نے، سرخ اور گرم بحیرہ روم سے نکلتے ہوئے شعلوں میں زیتون کے ایک درخت کی جلتی ہوئی تصویر والی ٹی شرٹس پہن کر، گروپ سیون کے میڈیا سنٹر کے باہر ایک احتجاجی دھرنا دیا ۔

یورپ سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم ہے اور بحیرہ روم خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خشک سالی سے لے کر سیلاب تک شدید موسمی واقعات کی زد میں ہے۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے، جن کی سخت دائیں بازو کی حکومت نے یورپی گرین ڈیل کے خلاف ووٹ دیا تھا، سربراہی اجلاس کے ایک سیشن میں کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلیوں سے "نظریاتی نقطہ نظر کے بغیر" نمٹنے کی ضرورت ہے۔

امریکی انتخابات : صاف توانائی کا معاملہ کتنا اہم ہوگا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:01 0:00

لیکن سر گرم کارکنوں نے الزام لگایا کہا کہ اطالوی تیل اور گیس کی بڑی کمپنی ENI کے سی ای او کی’ افریقہ، توانائی اورماحولیات‘ پر رہنماؤں کی ایک راؤنڈ ٹیبل میں موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ روم کے سیاسی اور معدنی ایندھن کے مفادات آپس میں کتنے زیادہ جڑے ہوئے ہیں ۔

ای سی سی او تھنک ٹینک کے کو فاؤنڈر لوکا برگماشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ افریقہ میں گیس لوگوں کی ضروریات کو شفاف توانائی اور برقی توانائی سے بہتر اور سستے طریقے سے پوری کرتی ہے۔"

انہوں نے کہا، "اس کے برعکس، افریقہ میں گیس کی سرمایہ کاری کا عوامی بجٹ پر منفی اثر پڑتا ہے اور یہ قرضوں کے ایک بد تر ہوتے ہوئے بحران کو آگے بڑھانے میں کلیدی عنصر ہے۔"

منیلا میں آب وہوا کے سر گرم کارکنوں کو امریکی سفارت خانے کے قریب ایک مظاہرہ ، فوٹو اے ایف پی 11 جون 2024
منیلا میں آب وہوا کے سر گرم کارکنوں کو امریکی سفارت خانے کے قریب ایک مظاہرہ ، فوٹو اے ایف پی 11 جون 2024

ماہرین نے افریقی ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لڑنے میں مدد دینےوالی عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) میں اہم شراکت دار رہنے کے لیے گروپ سیون کے عزم کی کمی کی بھی نشاندہی کی ۔

افریقہ میں غربت اور قابل علاج بیماریوں کے خلاف کوشاں ایک غیر منافع بخش تنظیم "،ون کمپین"نے گروپ سیون کے، بقول اس کے" بے معنی بیان" کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ میک نیئر نے کہا کہ "اس سال کی سربراہی کانفرنس مطلوبہ مقصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے۔"

اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG