دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کو سفارتکاری کےمیدان میں آنے کے لئےکافی تگ و دو کرنا پڑی ہے۔ ملیے نائلہ چوہان سے جنہوں نے جنرل ضیا الحق کے دور میں پاکستان کی فارن سروس جوائن کی۔ یہ وہ وقت تھا جب عمومی طور پرسرکاری محکموں میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی مگر نائلہ چوہان نےان سب مشکلات کا مقابلہ کیا اور پھر ارجنٹائن، یوراگوئے، پیرو اور آسٹریلیا میں سفارتکارکے طور پرکام کیا۔۔۔ نذرالسلام کی رپورٹ
فورم