رسائی کے لنکس

مشیل اسکائپ کے ذریعے لڑکیوں سے بات کریں گی


خاتون اول مشیل اوباما (فائل فوٹو)
خاتون اول مشیل اوباما (فائل فوٹو)

اس تقریب میں اسکائپ کے ذریعے واشنگٹن، اردن، پیرو، تنزانیہ اور برطانیہ میں موجود لڑکیاں شرکت کریں گی۔

امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما 11 اکتوبر کو لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود لڑکیوں کے ساتھ اسکائپ کے ذریعے گفتگو کریں گی۔

اس موقع پر ہونے والی تقریب خواتین کے ایک معروف رسالے 'گلیمر میگزین' کے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ایک پراجیکٹ " دی گرلز پراجیکٹ" کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت دنیا بھر میں پانچ کروڑ سے زائد لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

مشیل کے ساتھ اس موقع پر واشنگٹن میں واقع نیوزیم سے "بلیکش" نامی ڈرامہ کی اداکارہ یارا شہدی اور گلیمر رسالے کی مدیر اعلیٰ سنڈی لیوی بھی شریک ہوں گی۔

اس تقریب میں اسکائپ کے ذریعے واشنگٹن، اردن، پیرو، تنزانیہ اور برطانیہ میں موجود لڑکیاں شرکت کریں گی۔ اس تقریب کے لیے کاسمیٹک مصنوعات بنانے والی ایک بڑی کمپنی 'میبلین نیویارک' معاونت کر رہی ہے اور اس تقریب کے بعد تعلیمی پروگراموں کے لیے رقم اکٹھی کرنے کے لیے 'دی گرل پراجیکٹ' کے تحت ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کا آغاز ہو جائے گا۔

اس مہم کے دوران گلیمر میگزین دنیا کے ایک سو ملکوں میں ایک سو تقریبات منعقد کرے گا۔

XS
SM
MD
LG