رسائی کے لنکس

روسی شہریوں نے ملک چھوڑنے سےپہلے ایک ماہ میں ساڑھے سات ارب ڈالر نکلوا لیے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی شہریوں نے ستمبر میں ملک چھوڑنے سے پہلے بینکوں سے 458 بلین روبل (7.5 بلین ڈالر) کی نقد رقم نکال لی، جس کا بڑا حصہ مہینے کے دوسرے نصف میں ریکارڈ کیا گیا جب لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک چھوڑ رہی تھی۔

21 ستمبر کو، صدر ولادیمیر پوٹن نے تین لاکھ روسیوں کو طلب کرنے کا حکم صادر کیا۔دوسری جنگ عظیم کے بعدروس میں پہلی بار اس وسیع تعداد میں لوگوں کی بطور ریزرو فوجیوں کے متحرک کیا گیا۔ کریملن کے اعلان کے بعد لاکھوں لوگوں نے گھبراہٹ اور افراتفری کی کیفیت میں روس چھوڑ دیا، جبکہ روسی حکومت اس کو شہریوں کی جزوی نقل مکانی کا نام دے رہی ہے۔

روسی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں (فائل فوٹو)
روسی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں (فائل فوٹو)

مرکزی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’لوگ تناؤ یا غیر یقینی صورتحال کی صورت میں نقد رقم نکالنے کا رجحان دیکھنے میں آیا، مرکزی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر سال کے آغاز میں لوگ رقوم نکلواتے ہیں ، لیکن بعد میں وہ بینکوں میں رقوم دوبارہ جمع کروا دیتے ہیں۔‘‘

مرکزی بینک میں بینکنگ کے ریگولیشن اور اینالسز کے شعبے کےسربراہ الیگزینڈر ڈینیلوف نے جمعرات کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ اخراج سے بینکنگ سیکٹر کی لیکویڈیٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اسے کارپوریٹ فنڈز کی طرف سے موصول ہونے والے 900 بلین روبل پورا کیا گیا ہے، اس میں سے زیادہ تر رقم انرجی سے متعلق کمنیوں سے وصول ہوئی ہے۔

اس بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کی مانگ میں کمی آئی ہے، ڈینیلوف نے یہ بھی کہا کہ مرکزی بینک کو اس سال مارٹگیج کی مد میں 15-18 فیصد اضافہ ہوگا، جو پہلے سے لگائے گئے تخمینے سے کم ہے۔

اس ہفتے، مرکزی بینک نے کہا کہ روس میں جزوی نقل و حرکت سے صارفین اور کاروباری اعتماد پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں لیبر فورس میں کمی معاشی سرگرمیوں کو روک سکتی ہے۔

(خبر کا موادرائٹرز سے لیا گیا)

XS
SM
MD
LG