رسائی کے لنکس

روسی لڑاکا جہاز کی امریکی طیارے کے انتہائی قریب سے پرواز


امریکی جہاز آرسی ۔135 (فائل فوٹو)
امریکی جہاز آرسی ۔135 (فائل فوٹو)

امریکہ کے محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ایک روسی لڑاکا جہاز بحیرہ بالٹک کے اوپر پرواز کرنے والے ایک امریکی فوجی جہاز سے چند میٹر کے فاصلے سے گزرا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ نگرانی کرنے والے امریکی جہاز آر سی ۔135 کے راستے میں پیر کو بین الاقوامی فضائی حدود میں غیر پیشہ وارانہ انداز سے رکاوٹ ڈالی گئی۔

محکمہ دفاع کی ترجمان فوج کی لفٹیننٹ کرنل مشل بالڈانذا نے منگل کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ "طیارے کے انتہائی قریب سے ۔۔۔ اس طرح (گزرنا) یقینی طور پر غیر محفوظ تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام طیاروں کے فضائی عملے کے لیے یقنیی طور پر سنگین نقصان کا باعث بن سکتا تھا۔

بالڈانذا نے کہا کہ "روسی فوج کو یہ بین الاقوامی فضائی حدود استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم انہیں تحفظ کو یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی معیار کا احترام کرنا چاہیئے۔"

بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے فوجی طیاروں کے ایک دوسرے کے قریب سے گزرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG