رسائی کے لنکس

معروف اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے


مزاحیہ اداکار علی اعجاز
مزاحیہ اداکار علی اعجاز

ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری نے علی اعجاز کے فنی کیریئر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خواجہ اینڈ سن، شیدا ٹلی اور کھوجی شامل ہیں۔

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی اعجاز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔

علی اعجاز نے سیکڑوں ڈراموں اور 25 کے قریب فلموں میں کام کیا۔ ان کی جوڑی ممتاز اداکار ننھا کے ساتھ مشہور تھی۔

علی اعجاز نے سنہ 1967 میں ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ جس کے بعد فلم اور ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم انسانیت ان کی پہلی فلم تھی۔ جس کے بعد دلبر جانی، یملا جٹ، جی او جٹا، دبئی چلو، سالا صاحب، عشق پیچا اور دوستانہ جیسی اردو اور پنجابی فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔

علی اعجاز کی فلم 'دبئی چلو' اس قدر مشہور ہوئی کہ بعد میں اس پر ڈرامہ بھی بنایا گیا۔

ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری نے علی اعجاز کے فنی کیریئر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں خواجہ اینڈ سن، شیدا ٹلی اور کھوجی شامل ہیں۔

لاہور میں مقیم علی اعجاز طویل عرصہ سے علیل تھے۔ ان کے صاحبزادے کے مطابق چار روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں منگل کی صبح وہ انتقال کر گئے۔

علی اعجاز کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ منگل کی شام ہی ادا کردی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG