رسائی کے لنکس

اڈیل برطانیہ کی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئیں


معروف گلوکارہ اڈیل چار سال کے وقفے کے بعد اپنے البم 25 کے ساتھ منظر عام پر آئیں ہیں انھیں 'سنڈے ٹائمز رچ لسٹ' نے برطانیہ کی امیر ترین خاتون موسیقار کےطور پر نامزد کیا ہے ۔

اگرچہ برطانوی گلوکارہ اڈیل کی کامیابیوں کا سفر صرف چند ہی سالوں پر محیط ہے لیکن، 'ہیلو' کے ذریعے اپنے مداحوں کو ہیلو کہنے والی گلوکارہ اپنے تیسرے البم کی بھاری کامیابی کے بعد برطانیہ کی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئی ہیں۔

معروف گلوکارہ اڈیل چار سال کے وقفے کے بعد اپنے البم 25 کے ساتھ منظر عام پر آئیں ہیں انھیں 'سنڈے ٹائمز رچ لسٹ' نے برطانیہ کی امیر ترین خاتون موسیقار کےطور پر نامزد کیا ہے۔

سنڈے ٹائمز رچ لسٹ کے مطابق برطانیہ کے 30سال سے کم عمر امیر ترین افراد کی فہرست میں اڈیل سرفہرست ہیں۔

لندن سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ موسیقی کی دنیا کی اب تک کی سب سے امیر ترین خاتون موسیقار بن چکی ہیں، جن کی ذاتی دولت کا اندازا 85 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اڈیل کے تیسرے البم کی کامیابی کے بعد ان کے مالی معاملات میں پچھلے سال 35 لاکھ پاؤنڈ سے 50 لاکھ پاؤنڈ کی بہتری ہوئی ہےجبکہ اس سال انھیں 15 ملین پاونڈ عالمی سطح پر البم کی فروخت سے حاصل ہوئے ہیں جبکہ فروری میں امریکہ میں ان کے البم کی فروخت سے مزید 8ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، میوزک کے امیر ترین افراد کی فہرست جس میں برطانیہ اور آئرلینڈ کے 50 امیر ترین موسیقاروں شامل ہیں ان میں سے اڈیل30 ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ اڈیل مسلسل پانچویں سال بھی 'ینگ میوزک رچ لسٹ' میں سر فہرست ہیں جس میں 30 سال سے کم عمر موسیقی کے دنیا کے لوگوں کی کامیابیوں کی کہانیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

اڈیل موسیقی کے دنیا کے 30 سال سے کم عمر گلوکاروں کی فہرست میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی برطانوی گلوکارہ نہیں ہیں بلکہ یہ اعزاز ایک آئرش گلوکارہ اینیا کے پاس ہے جن کی دولت کا اندازا 91 ملین پاونڈ لگایا گیا ہے۔

آئن کوکسن جو پچھلےدو عشروں سے سنڈے رچ لسٹ کو ایڈیٹ کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ توقع ہے کہ اڈیل کی دولت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اڈیل صرف 27 سال کی ہیں اور آنے والے چند سالوں میں ہم انھیں 1000 دولت مند ترین افراد کی مرکزی فہرست میں دیکھ سکتے ہیں۔

اڈیل نے2011 میں اپنے پہلے البم کی ریلیز کے بعد 30سال سے کم عمر امیرترین افراد کی فہرست میں نویں نمبر پر جگہ حاصل کی تھی، جبکہ اگلے برس وہ اس فہرست میں سب سے اوپر تھیں۔

XS
SM
MD
LG