کراچی ۔۔۔ بھارت میں کئی سالوں سے مقیم پاکستانی نژاد سنگر اور کمپوزر عدنان سمیع کو ممبئی پولیس نے سات دن میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، بصورت دیگر انہیں یومیہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
بھارتی اور پاکستانی میڈیا نے بدھ کو خاصی اہمیت کے ساتھ اس خبر کو بار بار نشر کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع کے ویزے کی معیاد چھ اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے۔ لیکن انہوں نے مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے نہ تو اس میں توسیع کی درخواست دی نہ ہی مقررہ تاریخ پر اُنہوں نے بھارت چھوڑا جس کے سبب اب ان سے کہا گیا ہے کہ وہ سات یوم کے اندر اندر بھارت سے چلے جائیں، ورنہ جتنے دن بھی وہ غیرقانونی قیام کریں گے، انہیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
عدنان کو 26 ستمبر 2012 ءکو ویزا جاری ہوا تھا، جس کی معیاد چھ اکتوبر 2013 ءتک تھی۔ حکم نامے میں عدنان کو سات دن کی مہلت دی گئی ہے جس کے دوران وہ اپنا جواب داخل کرسکیں گے۔ تاہم، اس مدت کے گزرنے کے بعد عدنان جتنے دن بھارت میں غیرقانونی قیام کریں گے، انہیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
عدنان سمیع کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان نے ویزے میں توسیع کی درخواست دے رکھی ہے اور اس بارے میں ممبئی پولیس کو انفارم بھی کردیا تھا لیکن عدنان اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔
یہ محض ایک اتفاق ہے یا عدنان کی قسمت کا ٹوئسٹ کہ انہیں بھارت چھوڑنے کا نوٹس ایک ایسے وقت میں ملا ہے جب وہ اپنی سابقہ بیوی صبا گلاداری سے ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا میں واقع ڈپلیکس فلیٹ کی ملکیت پر عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں۔