رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں سات افراد ہلاک


پولیس کے مطابق خاندان کے افراد ایک منی بس میں سوار تھے کہ اُن کی گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی.

افغانستان کے مشرقی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

صوبہ غزنی کے اعلیٰ پولیس عہدیدار کے مطابق یہ دھماکا پیر کی سہ پہر عندار ضلع میں ہوا۔

پولیس کے مطابق خاندان کے افراد ایک منی بس میں سوار تھے کہ اُن کی گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے، تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

اس حملے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن پولیس کا الزام ہے کہ اس میں طالبان جنگجو شامل ہیں۔

رواں ماہ کے دوران صوبہ غزنی میں سڑک میں نصب بم کا یہ تیسرا دھماکا ہے۔

سڑک میں نصب بم دھماکے طالبان کا ایک اہم ہتھیار رہے ہیں اور زیادہ تر ان کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سرکاری عہدیداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن ان بم دھماکوں کی زد میں آ کر شہری بھی ہلاک ہوتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG