افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کو ملک کے مشرقی صوبے میں ایک خودکش بم دھماکے میں دو شہری ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع سرخ رود میں یہ حملہ کار میں سوار ایک خودکش بمبار نے جسم سے بندھے بارود کے ذریعے کیا۔
افغانستان کے جنوبی صوبوں قندھار اور ہلمند میں موجود دہشت گردوں کے خلاف نیٹو افواج نے حال ہی میں اپنی افواج میں اضافہ کیا ہے اورغیر ملکی افواج نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
مشرقی افغانستان میں لڑائی بدستور جاری ہے اور اس علاقے میں مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کے جنگجو سرگرم ہیں۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیر ستان کو حقانی نیٹ ورک کاگڑھ سمجھا جاتا ہے اور امریکی حکام پاکستان میں اس گروہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مقبول ترین
1