رسائی کے لنکس

افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک

نو سال سے جاری جنگ میں غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں اور شہریوں کا معاملہ صدر حامد کرزئی اور مغربی افواج کے درمیان ہمیشہ سے تناؤ کی بنیاد بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 1,271 شہری ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 2009ء کے مقابلے میں 21 گنا زیادہ ہے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدھ کو شدت پسندوں کے ایک حملے میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی فوجی اتحاد کے بیان کے مطابق یہ حملہ ملک کے جنوبی حصے میں کیا گیا۔ تاہم ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت یا واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

اُدھر افغان وزارت دفاع نے دارالحکومت کابل کے جنوب میں بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کی ایک فضائی کارروائی پر کڑی تنقید کی ہے جس میں حکام کے مطابق دو افغان فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ صوبہ لوگر کے علاقے بانگرام میں منگل کو پیش آنے والے اس واقعہ میں پانچ افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

وزارت دفاع کے مطابق تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل سے دی گئی ہے جب کہ نیٹو نے اس بارے میں مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

نو سال سے جاری جنگ میں غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں اور شہریوں کا معاملہ صدر حامد کرزئی اور مغربی افواج کے درمیان ہمیشہ سے تناؤ کی بنیاد بنا رہا ہے۔

افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 1,271 شہری ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 2009ء کے مقابلے میں 21 گنا زیادہ ہے۔

دریں اثنا شدت پسندوں کی طرف سے انٹرنیٹ پر جاری کردہ پیغامات کی نگرانی کرنے والے ایک گروپ ”انٹیل سنٹر“ نے طالبان کی ایک نئی ویڈیو فلم کے اجراء کی اطلاع دی ہے ۔

اس ویڈیو میں ایک قیدی کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کی تحویل میں موجود واحد امریکی فوجی بو برگڈل (Bowe Bergdahl) ہے۔
ویڈیو فلم میں قیدی کے ساتھ ایک اور شخص بھی نظر آتا ہے جو بظاہر وہ طالبان کمانڈر ہے جس نے ماضی میں برگڈل کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک

طالبان کے ویڈیو پیغامات کی تشہیر سے متعلق شعبے ”منبہ الجہاد“ کی طرف سے جاری کی گئی فلم میں افغانستان میں ہونے والے مختلف پرتشدد حملوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

امریکہ کی شمال مغربی ریاست آیڈاہو سے تعلق رکھنے والے فوجی برگڈل افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا سے لاپتہ ہوگئے تھے اور گذشتہ سال 30 جون سے وہ طالبان کی قید میں ہیں۔ماضی میں طالبان اس امریکی فوجی کی تین ویڈیو فلمیں جاری کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG