رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں بچوں سمیت 20 شہری ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں بدھ کو سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک موٹر رکشہ میں سوار 20 شہری ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ خوشامند ضلع میں پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔

افغان صدر حامد کرزئی اور ملک میں تعینات بین الاقوامی سکیورٹی فورس ایساف نے حملے کی پُرزور مذمت کی ہے۔

ایساف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندوں کی طرف سے نصب کردہ بم کے دھماکے میں معصوم افغان شہریوں خصوصاً بچوں کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک ہے۔

سڑک میں بم نصب کر کے سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا شدت پسندوں کا سب سے بڑا ہتھیار بن گیا ہے تاہم اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گذشتہ سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 2,412 شہری پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 2009ء کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تھی۔

XS
SM
MD
LG