رسائی کے لنکس

افغان پارلیمانی انتخابات: فراڈ کی تین ہزار سے زیادہ شکایات


افغانستان کے انتخابی عہدے داروں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے دوران ملک کے34 میں سے سات صوبوںمیں کچھ صوبائی نتائج کے مشکوک ہونے کی بنا پر جزوی طورپر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

انڈی پینڈنٹ الیکشن کمشن نے پیر کے روز کہا کہ وہ مشرقی صوبے خوست میں ممکنہ جعل سازی کے باعث کم ازکم دو پولنگ اسٹیشنوں میں ڈالے جانے والے تمام ووٹ مسترد کررہاہے۔ شمال میں واقع بدخشاں اور مشرقی صوبے لوگر سمیت چھ دوسرے صوبوں میں اس سلسلے میں تحقیقات اور دوبارہ گنتی شروع کردی گئی ہے۔

دوبارہ گنتی کے عمل سے 18 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی قانونی حیثیت کے بارے میں خدشات نمایاں ہوگئے ہیں، جس میں 40 لاکھ سے زیادہ افغانوں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ادارے کو پہلے ہی پارلیمانی انتخابات کے دوران جعلی ووٹ ڈالنے سے لے کر ووٹروں کی جعلی رجسٹریشن تک کے بارے میں تین ہزار سے زیادہ باقاعدہ شکایات وصول ہوچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG