رسائی کے لنکس

امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے لیے افغان سفیر 'پراعتماد'


لویا جرگہ
لویا جرگہ

ظاہر طنین کا کہنا تھا کہ افغان عوام نے لویا جرگہ میں ظاہر کردیا تھا کہ "انھیں امریکہ، نیٹو اور بین الاقوامی برادری سے اسٹریٹیجک تعلقات میں تسلسل کی اہمیت پر یقین ہے۔"

اقوام متحدہ کے لیے افغانستان کے سفیر نے اس "یقین" کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان کا حکومت جلد اس معاہدے پر دستخط کر دے گی جس سے رواں سال کے اختتام کے بعد بھی ایک محدود تعداد میں امریکی افغانستان میں رہ سکیں گے۔

سلامتی کونسل میں سامنے آنے والا ظاہر طنین کا یہ بیان افغان صدر حامد کرزئی کے پارلیمنٹ سے کیے گئے ان کے الوداعی خطاب سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مسٹر کرزئی نے اپنا وہی موقف دہرایا تھا کہ وہ معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔ ان کا اصرار تھا کہ امریکی فوجی طے شدہ منصوبے کے تحت جا سکتے ہیں کیونکہ افغان فوج، جو ان کے بقول پہلے ہی ملک کے 93 فیصد کی حفاظت کر رہی ہے، پوری طرح تیار ہے۔

طنین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں افغان عوام نے لویا جرگہ میں ظاہر کردیا تھا کہ "انھیں امریکہ، نیٹو اور بین الاقوامی برادری سے اسٹریٹیجک تعلقات میں تسلسل کی اہمیت پر یقین ہے۔"

"اس طرف سے ہمیں یقین ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ سکیورٹی معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے۔"

امریکی عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر مسٹر کرزئی جلد اس معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو تمام امریکی فوجی دسمبر میں افغانستان سے واپس چلے جائیں گے۔

مسٹر کرزئی نے گزشتہ سال کے اواخر میں اس سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنا تھے جس کے تحت رواں سال کے اختتام پر تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد دس ہزار امریکی فوجیوں کو یہاں تعینات کیا جانا تھا۔ تاہم افغان صدر یہ کہہ کر دستخط کرے سے انکار کر چکے ہیں کہ اپریل میں صدارتی انتخاب کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے نئے صدر اس پر دستخط کر سکتے ہیں۔

انتخابی دوڑ میں شریک نو امیدواروں میں سے بعض یہ خیال ظاہر کر چکے ہیں کہ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو وہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔
XS
SM
MD
LG