رسائی کے لنکس

افغان صدر کا بدعنوانی کے خلاف 'جہاد' کا اعلان


صدر غنی کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی، زمینوں پر قبضے، غیر قانونی طور پر منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ بہت بڑے مسائل ہیں۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی جنگ سے تباہ حال ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں اور انھوں نے بدعنوانی کے خلاف 'جہاد' کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک "سرطان زدہ زخم" ہے جو ریاست کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔

اشرف غنی نے گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کی صدارت سنبھالی تھی اور سلامتی کے معاملات کے علاوہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری بھی ان کے لیے ایک چیلنج رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی، زمینوں پر قبضے، غیر قانونی طور پر منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ بہت بڑے مسائل ہیں۔ ان کے بقول تعلیم بدعنوانی کے خاتمے کی کلید ہے۔

صدر غنی نے کہا کہ افغانستان میں لوگوں کی اکثریت کاشتکاری سے وابستہ ہے لہذا حکومت زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جائز اشیا کا برآمد کنندہ کے طور پر پہچانا جانا چاہیے۔

بدعنوانی پر نظر رکھنے والی موقر بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل تواتر کے ساتھ افغانستان کو بدعنوان ملک قرار دیتی آرہی ہے۔

XS
SM
MD
LG