رسائی کے لنکس

افغانستان: انتخابی جانچ پڑتال کے کام کا دوبارہ آغاز


جان کیری نے جمعے کے روز عبداللہ اور اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، انتخابی عمل میں حمایت کی پیش کش کی۔ امریکی محکمہٴخارجہ کا کہنا ہے کہ کیری نے الیکشن کے بعد ہونے والی جانچ پڑتال کو ’بروقت مکمل کرنے‘ کی ضرورت پر زور دیا

افغان عہدے داروں نے ملک میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن کی جانچ پڑتال کا کام پھر سے شروع کر دیا ہے، جسے ہفتے کو اُس وقت بند کیا گیا تھا جب صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا تھا آیا ووٹوں کے ’جائز‘ یا ’ناجائز‘ قرار دیے جانے کے تعین کا معیار کیا ہوگا۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے کام کو اتوار کے روز شروع کیا گیا، حالانکہ عبداللہ کی انتخابی ٹیم غیر حاضر تھی۔ دریں اثنا، دوسرے امیدوار اشرف غنی کی ٹیم کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی مبصرین کی ٹیمیں موجود تھیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی غیر یقینی کی فضا کے باعث افغان معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے؛ اور یہ کہ، الیکشن کی چھان بین میں مزید تاخیر سے افغانستان کے مستقبل کو سنگین تباہی کا سامنا کرنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ، جان کیری نے جمعے کے روز عبداللہ اور اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انتخابی عمل میں حمایت کی پیش کش کی۔ امریکی محکمہٴخارجہ کا کہنا ہے کہ کیری نے الیکشن کے بعد ہونے والی جانچ پڑتال کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جانچ پڑتال کے لیے تیاری کے کام کے سلسلے میں افغانستان کے چاروں اطراف سے 80 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپر کابل لائے گئے ہیں۔ دھاندلی کے الزامات پر 22000 سے زائد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل پورا کیا جائےگا۔

اِس متعلق جولائی میں ایک سمجھوتا اُس وقت طے پایا جب جان کیری نے افغانستان کا ہنگامی دورہ کیا۔

XS
SM
MD
LG