رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش دھماکے میں کم ازکم 40 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حکام کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ ایک مسجد میں عیدالضحیٰ کی نماز کے لیے جمع تھے کہ خودکش بمبار نے وہاں دھماکا کر دیا۔

افغانستان میں نماز عید کے موقع پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم 40 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق شمالی صوبہ فریاب کے علاقے میمانہ میں جمعہ کو بڑی تعداد میں لوگ ایک مسجد میں عیدالضحیٰ کی نماز کے لیے جمع تھے کہ خودکش بمبار نے وہاں دھماکا کردیا۔

زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے وقت گورنر سمیت اعلیٰ صوبائی حکام بھی وہاں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ لیکن عہدے داروں کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 20 سے زیادہ سیکیورٹی اہل کار تھے۔ جب کہ اس حملے میں بچوں سمیت عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال بھی شمالی علاقے بغلان میں عیدالضحیٰ کی نماز کے دوران ایک خودکش بمبار کی کارروائی میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں ہونے والا یہ ہلاکت خیز حملہ ہے۔ گزشتہ ماہ ننگرہار اور وردک میں ہونے والے دو مختلف خودکش بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دریں اثناء پاکستان نے افغانستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر افغان عوام اور حکومت سے ہلاکتوں پرتعزیت کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے مشترکہ دشمن کا سامنا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
XS
SM
MD
LG