افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں سکیورٹی فورسز کے کم ازکم دس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
منگل کو حکام نے بتایا کہ اوبی اور چشت شریف کے اضلاع کے قریب یہ لڑائی پیر کو اس وقت شروع ہوئی جب طالبان شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا۔
ہلاک ہونے والوں میں ضلع اوبی کے پولیس سربراہ سمیت پانچ اہلکار اور پانچ فوجی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے میں دو طالبان لیڈر ہلاک ہوئے جب کہ 25 کو گرفتار کر لیا گیا۔
2014ء کے اواخر تک ملک سے غیر ملکی لڑاکا افواج کے انخلا کے تناظر میں سلامتی کی ذمہ داریاں افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کی جارہی ہیں جس کے بعد سے پولیس اور فوج کی طرف سے امن و امان اور سلامتی کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے خاصی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔