افغانستان میں منگل کو بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں دو افغان شہری اور ایک نیٹو فوجی ہلاک ہو گیا۔
افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ منگل کو ایک بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکا ملک کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے مضافات میں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
یہ واضح نہیں کہ اس بم دھماکے کا ہدف کون تھا اور فوری طور پر کسی نے اس کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی تاہم ماضی میں طالبان ایسے حملے کرتے رہے ہیں۔
اُدھر افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ اس کا ایک فوجی ’’براہ راست فائرنگ‘‘ کے واقعے میں ہلاک ہو گیا۔
نیٹو نے اس حملے کی مزید تفصیل اور ہلاک ہونے والے اہلکار کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔