رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے 50 طالبان کے نام خارج کیے جائیں: افغان حکومت


اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے 50 طالبان کے نام خارج کیے جائیں: افغان حکومت
اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے 50 طالبان کے نام خارج کیے جائیں: افغان حکومت

افغان حکومت نے اقوا م متحدہ سے کہا ہے کہ وہ 50 طالبان ارکان کے نام اپنی بلیک لسٹ سے خارج کردے تاکہ دس سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے شورش پسندوں سے امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے۔

القاعدہ اور طالبان پر پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سربراہ نے منگل کے روز کہاکہ کمیٹی آئندہ ہفتوں میں یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا کہ کچھ افراد کے نام مذکورہ فہرست سے خارج کیے جانے چاہیں۔

اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ کے تحت مذکورہ طالبان کے اثاثے منجمد اور سفر پر پابندیاں عائد ہیں۔

پیٹر وٹنگ نے،اقوام متحدہ کے لیے جرمنی کے سفیر بھی ہیں، کابل میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس فہرست میں کسی بھی تبدیلی کا نتیجہ افغانستان میں سیاسی بہتری کی شکل میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے ان طالبان ارکان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے ایک کونسل قائم کردی ہے، جوتشدد کا راستہ چھوڑ کر افغان آئین کی پاسداری کا اقرار کریں اور القاعدہ سے اپنا تعلق توڑ دیں۔

اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں 450 سے زیادہ افراد کے نام درج ہیں جن میں سے اندازاً 140 کا تعلق براہ راست طالبان سے ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی کہاہے کہ وہ مذکورہ فہرست کی اس انداز میں تقسیم کی تجویز پر بھی غورکررہی ہے جس میں القاعدہ اور طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد کو الگ الگ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG