رسائی کے لنکس

مشرقی افغانستان میں باغیوں کے حملے، 11افراد ہلاک


مشرقی افغانستان میں باغیوں کے حملے، 11افراد ہلاک
مشرقی افغانستان میں باغیوں کے حملے، 11افراد ہلاک

پیرکے روز مشرقی افغانستان میں سکیورٹی فورسزاورسولینزکےخلاف باغیوں کےحملوں میں کم از کم 11افراد ہلاک ہوئے۔

افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ غزنی صوبے میں ہونے والے پہلے واقعے میں عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر کم از کم چار عہدے داروں کو ہلاک کردیا۔ پاکستان کی سرحد کے ساتھ صوبہٴ خوست میں حکام کو چار افراد کی سربریدہ لاشیں ملی ہیں جنھیں دہشت گردوں نے پچھلے دِن اغوا کیاتھا۔

تیسرے واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خود کش بم بار نے صوبہٴ لغمان میں نیٹو کے ایک قافلے پر حملہ کیا، جِس میں کم از کم تین افغان شہری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں نیٹو کو کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔


دریں اثنا، کابل میں امریکی سفارت خانے نےجنوبی صوبہٴ ہلمند تین علاقوں میں پیر سے شروع ہونے دنوں میں مخصوص خطرے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

سفارت خانے نے کہا ہے کہ مرجاہ، لشکر گنج اور ممکنہ طور پر گریشک کے اضلاع میں افغان حکومتی تنصیبات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ مرجاہ میں امریکی حکومت کے اہل کاروں کو اُن کے احاطوں تک محدود کیا گیا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں نیٹو نے بتایا کہ مغربی افغانستان میں اُس کا ایک فوجی ہلاک ہوا۔ فوجی کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

XS
SM
MD
LG