رسائی کے لنکس

پولیس سیکیورٹی ذمہ داریاں اٹھانے کے قابل نہیں: افغان عوام


پولیس سیکیورٹی ذمہ داریاں اٹھانے کے قابل نہیں: افغان عوام
پولیس سیکیورٹی ذمہ داریاں اٹھانے کے قابل نہیں: افغان عوام

اقوام متحدہ کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے سے ظاہر ہواہے کہ 80 فی صد افغان عوام کا یہ خیال ہے کہ ملک کی پولیس ابھی اس قابل نہیں ہے کہ وہ بین الاقوامی فورسز سے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں لے کر خود سنبھال سکے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پولیس پر کرائے گئے رائے عامہ کی رپورٹ منگل کے روز جاری گئی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر دس میں سے صرف دو افغان یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کی قومی پولیس کے پاس اتنی قوت موجود ہے کہ وہ 2014ء میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد سیکیورٹی کے مسائل سے نمٹ سکے۔

نیٹو فورسز کچھ عرصے سے اتحادی افواج کے امکانی انخلاء کے پیش نظر افغان فورسز کو تربیت فراہم کررہی ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ افغان فورسز نے ملک کے کئی حصوں کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے اپنے سروے کے دوران سات ہزار کے لگ بھگ افغان باشندوں سے انٹرویوز کیے ۔ سروے میں لوگوں کی اکثریت نے اس رائے کا اظہار کیا کہ رشوت ستانی اور کرپشن افغان پولیس کے اندر ایک بڑے مسئلے کے طورپر موجود ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق نیٹو نے کہاہے کہ منگل کے روز جنوبی افغانستان میں شورش پسندوں کے ایک حملے میں ان کا ایک اہل کار ہلاک ہوگیا ہے۔ نیٹو کے اس واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

XS
SM
MD
LG