رسائی کے لنکس

افغان وزارتِ صحت کے پانچ اہلکار اغوا


افغان وزارتِ صحت کے پانچ اہلکار اغوا
افغان وزارتِ صحت کے پانچ اہلکار اغوا

افغانستان میں حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے وزارتِ صحت کے پانچ اہلکاروں کو جنوبی صوبے قندھارسے اغوا کر لیا ہے ۔

دو ڈاکٹروں، ایک فارماسسٹ اور ایک نرس پر مشتمل وزارتِ صحت کی یہ ٹیم بدھ کی شام مائی وند ضلع میں ایک منصوبے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قندھار شہر کے لیے روانہ ہی ہوئی تھی کہ کچھ مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو زبردستی روکنے کے بعد اس میں سوار چار اہلکاروں اور ان کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا۔

وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں ان مغوی افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں اغوا کاروں کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے البتہ طالبان جنگجو ماضی میں افغان سرکاری اہلکاروں کی ہلاکت اور اغوا میں ملوث رہے ہیں اور ایسے واقعات ملک کے دوسرے علاقوں کی نسبت قندھار میں زیادہ پیش آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG