رسائی کے لنکس

افغانستان: امریکی فوجی قافلے کے قریب خودکش کار بم حملہ، چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق یہ حملہ مشرقی صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں ہوائی اڈے کے قریب کیا گیا۔

افغانستان کے مشرقی صوبے میں امریکی فورسز کے قافلے پر خودکش کار بم حملے میں چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں اور کوئی بھی امریکی فوجی اس میں زخمی نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق یہ حملہ مشرقی صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں ہوائی اڈے کے قریب کیا گیا۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گزشتہ بدھ کو جلال آباد ہی میں ایک افغان فوجی کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

جمعہ کو جلال آباد میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے سے ایک روز قبل ہی طالبان خودکش بمباروں نے مزار شریف میں ایک عدالتی کمپلیکس پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

عمارت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی اور تقریباً چھ گھنٹے کے محاصرے کے بعد خودکش بمباروں نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکے کر دیے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG